نئی دہلی، 16/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نروتم مشرامعاملے کی سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے یہ صاف کر دیا ہے کہ ان کی نااہلی بنی رہے گی۔دہلی ہائی کورٹ کی ڈبل بنچ نے الیکشن کمیشن کے نااہل قرار دینے کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔اسی کے ساتھ یہ صاف ہوگیاہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں ووٹنگ نہیں کرپائیں گے۔اب ان کی اپیل پر اب ریگولر بنچ سماعت کرے گی۔اس سے پہلے جمعہ کو مدھیہ پردیش کے وزیر نروتم مشرا کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے درخواست مستردکر دی تھی۔نااہلی کے فیصلے پر روک لگانے کی درخواست مسترد ہونے کے ساتھ ہی طے ہو گیاکہ وہ17جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔لیکن اب انہیں ایک موقع اورمل گیاہے۔پیڈ نیوزمعاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے مدھیہ پردیش کے وزیر نروتم مشرا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ رکھاتھا۔ہائی کورٹ کوفیصلہ کرناتھاکہ17جولائی کو ہونے والی صدارتی انتخابات کے لیے وہ ووٹنگ حاصل ہے یا نہیں۔جمعرات کو سماعت کے دوران نروتم کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کرنے میں تاخیرہے۔وہیں شکایت طرف سے کی طرف سے کہا گیا کہ یہ کوئی بنیاد نہیں ہے. یہ نہیں کہا جاسکتا کہ تصفیے میں تاخیر ہوئی لیے کیس بند کر دیا جائے۔بدھ کو مدھیہ پردیش کے وزیر نروتم مشرا کی نااہلی پر سپریم کورٹ نے فی الحال روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔